سکھ برادری کا دنیا بھرمیں آٹھ جولائی کو آزاد خالصتان ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا
Share your love
امریکا : سکھ برادری نےدنیا بھر میں آٹھ جولائی کوہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں آزاد خالصتان ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی۔
آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے۔
8 جولائی کو امریکا،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا میں ریلیاں نکالی جائیں گی، ریلیاں امریکی شہر سان فرانسسکو، کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور آسٹریلیا کے شہر برسبین میں نکالی جائیں گی۔
ان ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے اور مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی، ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہے ۔
ہردیپ سنگھ نجرکو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را کے قاتلوں نے 18 جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا۔
آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی ریلیز کر دیے گئے ہیں ، ان پوسٹرزمیں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قراردیا گیا ہے۔