چترال میں حالات بالکل پرامن ہیں،سیاح بے خوف ہو کر یہاں آئیں،چترالی عوام
Share your love
چترال :چترال کی صورتحال پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کو چترال کی عوام اور سیاحوں نے ردعمل کا اظہار کیا
چترال کی عوام نے پرجوش طریقہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے بڑی بہادری سے چترال میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مار بھگایا۔
عوام کا کہنا ہے کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اور یہاں کسی دہشتگرد کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہم پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں چترال کے علاقہ دروش میں زندگی رواں دواں ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ حالات بالکل پرامن ہیں اور بازاروں میں چہل پہل ہے سیاحوں سے درخواست ہے کہ وہ بے خوف ہو کر چترال آئیں ۔چترال کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ مقابلہ کرے گی افغانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔