سعودی عرب کے عالمی ایونٹ ’’ریاض سیزن‘‘ کے سوشل میڈیا پیج نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Share your love
ریاض: سعودی عرب کے موسم سرما کے مشہور عالمی ایونٹ ’’ریاض سیزن‘‘ کے سوشل میڈیا پیج نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ریکارڈ قائم کرلیا۔
عرب میڈیا رپورٹ میں جاری اعداد وشمار کے مطابق سوشل میڈیا پر 150 ممالک میں 24 ارب بار’’ریاض سیزن‘‘ کی مختلف سرگرمیوں کو وزٹ کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ’’ریاض سیزن‘‘ کے پیج پر436 ملین کمنٹس کیے گئے جبکہ 4075 پوسٹ کو سوشل میڈیا کے 13 معروف پلیٹ فارمز پرشیئر کیا گیا۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے نگران اعلیٰ ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مزید کہا کہ ’’ریاض سیزن‘‘ کے پیج کوٹک ٹاک پر 670 ملین افراد نے وزٹ کیا جبکہ مختلف عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے 75 زبانوں میں 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد ’’ریاض سیزن‘‘ کی سرگرمیاں نشر کیں۔
خیال رہے کہ’’ریاض سیزن‘‘ کے ایونٹس میں دنیا کے مشہور ریسٹورنٹس کے کھانے، میوزیکل و سعودی عرب کے ثقافتی پروگرامز،عالمی کمپنیوں کی نمائش سمیت شرکا کو تفریح کے مختلف مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔