،وزیراعظم سے منسوب بیان غلط قرار، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی
Share your love
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے پٹرول کی قیمت چار روپے 74پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 84پیسے کی کمی کی گئی ہے وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔،وزیراعظم سے منسوب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیا،وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے۔۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق اگلے پندرہ دن کیلئے کیا گیا ہے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کردی گئی ہے اورپیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے
وزیر اعظم کی طرف سے پٹرول پندرہ روپے چالیس پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل سات روپے نوے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایت جاری کرنے کا بیان جاری کیا گیا تھا لیکن رات بارہ بجے کے بعد بھی پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث تشویش شروع ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان اختلاف رائے کی وجہ سے نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار ہوا وزیر خزانہ کا موقف تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے مذاکرات جاری ہیں اس فیصلے سے مذاکرات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا موقف تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے تناظر میں اوگرا کی جانب سے جو سفارش کی گئی ہے اس کے مطابق پٹرول چار روپے 74پیسے فی لیٹر سستا کیا جائے۔
ذرائع کہنا ہے کہ وزیر خزانہ وزارت خزانہ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک کر وزیراعظم کو اپنا آرڈر تبدیل کرنے کیلئے قائل کرتے رہے اور وزیراعظم کو قائل کرنے کے بعد رات بارہ بجے کے بعد اوگرا کی سفارشات کے مطابق قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے منسوب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیا ہے وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے۔