طورخم بارڈر کی صورتحال پر افغان دفترخارجہ کا بیان حیران کن ہے،ترجمان دفترخارجہ
Share your love
اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا طورخم بارڈر کی صورتحال پر افغان دفترخارجہ کا بیان حیران کن ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان اپنی سرزمین کے اندر کسی بھی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی حدود کے اندر افغانستان کے تعمیرات پاکستان کی خوٴد مختاری کی خلاف ورزی ہے۔چھ ستمبر کو افغان فوجیوں نے پر امن حل کی بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔افغان فوجیوں نے تورخم باڈر کے ٹرمنل کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ بلا اشتعال فائرنگ نیپاکستانی اور افغان شہریوں کی جانون کا خطرہ ڈالا جب انہیں ڈھانچے کی تعمیر سے روکا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی ٹیم نے بھی اپنی رپورٹ میں تصدیق کر دی۔