سپریم کورٹ بار کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار
Share your love
اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
سپریم کورٹ بار نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے بارے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بدنیتی پر مبنی اور چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کو بے توقیر کرنے کی کوشش ہے، چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کا انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل الیکشن کمیشن کا انتظامی معاملہ ہے،الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی انکوائری کرے۔