سپریم کورٹ کا ہائیکورٹس کے متضاد فیصلوں سے متعلق بڑا حکم آ گیا
Share your love
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے تضادات والے فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے پانچوں ہائی کورٹس کے فیصلوں میں تضادات کے معاملے میں اہم سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
سرکلر میں تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرستیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں زیرِ التواء ہیں، ہائی کورٹس کے چیلنج کیے گئے فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے۔
سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ آفس 15 دنوں میں ہائی کورٹس کے تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرست تیار کر کے جمع کرائیں۔