سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی،فریقین کو نوٹسز ارسال
Share your love
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک اور بڑا فیصلہ۔،عدالت عظمیٰ نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا،کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کا قیام کالعدم قراردے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے خلاف عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے آج ہونے والی سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا،محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دے دیا،ساتھ ہی کمیشن کو مزید کام کرنے سے بھی روک دیا۔
عدالت نے کمیشن کی بائیس مئی کی کارروائی اور حکم نامہ بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔
جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی مرضی کے بغیر سپریم کورٹ کے کسی جج کو کمیشن کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی کسی کمیشن میں شمولیت بھی چیف جسٹس پاکستان سے مشروط ہے۔
عدالت نے کمیشن کی بائیس مئی کی کاروئی اور احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت کیس کی مزید سماعت اکتیس مئی کو کرے گی ۔ جس کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے اپنا پہلا اجلاس پیر کو منعقد کیا تھاجبکہ اس کا آئندہ اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا۔