Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹک ٹاکر حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں ،ملک احمد خان بھچر

Share your love

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاقانونیت عروج پر پہنچ چکی ہے، فیصل آباد میں 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوا، یہ ٹک ٹاکر گورنمنٹ کاسمیٹکس طریقے سے کام کر رہی ہے، ان کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں چوری، ڈکیتی کے 700 واقعات ہوئے ہیں، لاہور کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں، شہر کے پانچ بڑے ہسپتالوں میں پائیوڈین تک نہیں، یہ فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت ہے ان کو عوام کے حقوق کی پراوہ نہیں۔

رہنما سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اور ہیرو آج جیل میں ہے، آج کے دن پاکستان نے بہت بڑا سنگ میل عبور کیا تھا، آج کے دن پاکستان نے ورلڈکپ جیتا تھا، پاکستان اور پی ٹی آئی کیلئے آج کا دن بہت یادگار ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!