Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی

Share your love

اسلام آباد: پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی جبکہ آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے۔

ساتویں ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے جبکہ صوبہ سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 ہے۔

خیبر پختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے، بلوچستان کی کل آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 ہے۔
پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر مشتمل ہے جبکہ دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے۔

پشاور ڈویژن میں کل آبادی 1 کروڑ 35 ہزار 171، لاہور ڈویڑن کی کل آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710، کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 اور کوئٹہ ڈویڑن کی کل آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 ہے۔

پنجاب میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.53 فیصد، سندھ میں 2.57 فیصد، بلوچستان میں 3.20 فیصد، خیبر پختونخوا میں2.38 فیصد اور اسلام آباد میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.80 فیصد رہی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!