Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تائیوان میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

Share your love

تائیوان: تائیوان میں سمندری طوفان ہائیکوئے نے تباہی مچادی، طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں سے درخت اکھڑ گئے اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان نے گزشتہ روز مشرقی ساحل پرلینڈ فال کیا تھا، طوفان کے باعث موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ کر کار سے ٹکرا گئے جس کے سبب 2افراد جبکہ ملبہ گرنے سے تقریبا 80 افراد زخمی ہوگئے۔

طوفان کے سبب 30 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم جبکہ تعلیمی ادارے بند ہیں ، تائیوان کے جنوبی اور مشرقی ساحلی علاقوں سے 7 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے سبب آج 189 مقامی اور 23 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تاہم طوفان کے دوران 200 کلومیٹر فی گھنٹہ (124 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں ، لیکن اس سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار برسوں میں اس جزیرے سے براہ راست ٹکرانے والا یہ پہلا طوفان تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!