Enter your email address below and subscribe to our newsletter

برطانیہ نے حیرت انگیز طور پر ویزہ فیسیں بڑھا دیں

Share your love

لندن : برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ہے ۔ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ فیسوں کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا ۔

انہوں نے امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافے کا اعلان کیا جبکہ ہیلتھ سرچارج کی رقم 624 پاؤنڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاؤنڈز سالانہ کردی گئی ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈز سالانہ ہوں گے ، ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!