Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا کاکینیڈین شہری کے قتل پر دو ٹوک مؤقف آ گیا

Share your love

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ کے قتل پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور بھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پر تعاون کرے۔

کینیڈین شہری کے قتل پر امریکا کا واضح اور دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا ہے، فائیو آئیز کی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں واضح مؤقف بیان کیا اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ کے قتل پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور بھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پر تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے، کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!