امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارت کو قا بل تشویش ملک نامزد کرنے کی سفارش
Share your love
واشنگٹن:امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادیوں میں کمی کی نشاندہی کر تے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں مسلمانوں ، سکھوں اور مسیحیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔
کمیشن کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کو بھارت کو قابلل تشویش ملک نامزد کرنے کی سفارش کردی گئی، اقوام متحدہ کے اقلیتی مسائل پر خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدلوگوں کوحق رائے دہی سے محروم کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً مسلم کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کا حق چھیناجارہاہے۔امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے قوانین اور پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔کمیشن کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، مسیحیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کمیشن نے کہا کہ نئی دلی میں ہندو مسلم فساد کے بعد مسجد کو جلا دیا گیا اور نائب امام کو قتل کر دیا گیا تھا۔