Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا کا اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں یہودی بستیاں آباد کرنے سے باز رہنے کامطالبہ

Share your love

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیلی حکومت سے مغربی کنارے میں اپنے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں یہودی بستیاں آباد کرنے سے باز رہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں ہزاروں نئی عمارتوں کے پرمٹ منظور کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر فریقین کے ساتھ مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایسے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہوئے فلسطین کے دو ریاستی حل کو مزید مشکل بنادے۔

میتھیو ملر نے یہودی آبادکاروں کے لیے نئی عمارتوں کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیوں کی پرمٹ سے امریکا سخت پریشان ہے جس کے باعث امریکی شہری مغربی کنارے میں خطرے سے دوچار ہیں۔

وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جان کربی نے بھی مغربی کنارے میں امریکیوں کی جانوں کو لاحق خطرے سے متعلق ”العربیہ“ سے گفتگو میں بتایا کہ اس معاملے پر اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!