Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے

Share your love

تل ابیب: اسرائیل حماس تنازع حل کرنے کے لئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دوسری بار اسرائیل پہنچ گئے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیل کے جنگی فیصلے کرنے والی کابینہ سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنا ہمارا بنیادی ہدف ہے، انہوں نے اسرائیل سے عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے نتیجے میں غزہ کو انسانی امداد بھیجنے کا رستہ کھل جائے گا، دورہ اسرائیل کے بعد امریکی وزیرخارجہ اردن جائیں گے جہاں وہ عرب اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!