Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے میں امریکا ملوث نہیں، وائٹ ہاؤس

Share your love

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران پر واضح کیا گیا ہے کہ امریکا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر ہوئے حملے میں ملوث نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع مزید پھیلے، ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے۔

اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چینی، سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے، ترجمان امریکی محکمہِ خا رجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد سے علاقے میں امریکی اور اسرائیلی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!