فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمیں ہمارا حق مل گیا،بیرسٹر گوہر
Share your love
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں، محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمیں ہمارا حق مل گیا۔
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی ا?ئی رہنماوٴں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، سپریم کورٹ نے واضح کر دیا، جو لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کی ریزرو سیٹوں پر حق وانصاف پر مبنی فیصلہ دیا گیا، آج 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں، محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج 13 میں سے 11 ججز نے پی ٹی ا?ئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، ا?ج 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ ہوا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدآمد کرے، امید کرتے ہیں پی ٹی ا?ئی کی ریزرو سیٹیں دی جائیں گی، جو ہمارا الیکشن رکا ہوا ہے اس کو جلد سے جلد ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے کوئی انمول کام نہیں کیا، یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے پڑھا، اب یہ جو آئین میں ترمیم کرنے جا رہے تھے وہ راستہ رک گیا ہے۔