Enter your email address below and subscribe to our newsletter

برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، لیبر پارٹی کے کامیابی کے امکانات روشن

Share your love

لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، حکمران جماعت کو بڑا جھٹکا جبکہ لیبر پارٹی کو تاریخی کامیابی ملنے کا امکان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہا، برطانوی پارلیمنٹ کی ساڑھے 6 سو نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 4 ہزار 515 امیدواروں نے حصہ لیا۔

عام انتخابات میں 464 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں نظر آئے، برطانیہ بھر میں 40 ہزار پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن پر تقریباً 5 کروڑ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق لیبر پارٹی کو 410 اور حکمران جماعت کنزرویٹو کو 131 نشستوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، لب ڈیم کو 61 ، ریفارمز کو 13، ایس این پی کو 10، گرین پارٹی کو 2 اور دیگر کو 23 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ادھر عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی پر لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر سٹارمر نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے مہم چلانے اور ووٹ دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!