دنیا کے معمر جڑواں انسان چل بسے

پنسلوانیا :دنیا کے سب سے معمر جڑواں لوری اور اس کے ساتھ پیدا ہونے والے ٹرانس جینڈر جارج چیپل پنسلوانیا کے ایک ہسپتال میں 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ جڑواں بچوں کی پیدائش 18 ستمبر 1961 کو پنسلوانیا میں ہوئی تھی اور ان کی کھوپڑیوں کا 30 فیصد حصہ مشترک تھا،ان میں خون کی اہم شریانیں مشترک تھیں۔

لوری اور جارج 2007 میں اس وقت مختلف جنسوں کے طور پر شناخت ہونے والے دنیا کے پہلے جڑواں بچے بن گئے جب جارج ایک مرد میں تبدیل ہوگیا، ورلڈ انسائیکلوپیڈیا کے مطابق وہ دوسرے سب سے قدیم جڑواں بچوں سے بھی نو سال بڑے تھے۔

واضح رہے زندگی کا ہر لمحہ ایک ساتھ گزارنے کے باوجود دونوں کی دلچسپیاں اور پیشے بالکل مختلف تھے، ان کی موت کے بیان میں کہا گیا کہ لوری اور جارج کے لیے یہ بہت اہم تھا کہ وہ ہر ممکن حد تک آزادانہ طور پر زندگی گزاریں۔