Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا

Share your love

پیرس: یورپ جانے کے جنون میں الجزائری شہری اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر پیرس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائری شخص طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچا۔

ہزاروں میل پرواز کے دوران نوجوان کو منفی پچاس سینٹی گریڈ کی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا اور پیرس پہنچنے پر اس کی حالت کافی خراب تھی، نوجوان کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بلندی پر آکسیجن کے بغیر انسان کیلئے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی، یہ پرواز الجزائر کے شہر اورن سے روانہ ہوئی تھی اور ڈھائی گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد پیرس پہنچی۔

خیال رہے کہ 2019 میں جنوب مغربی لندن کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے ایک طیارے سے ایک نعش ایک شخص کے گھر کے باغ میں گری تھی، اس وقت بھی کہا گیا تھا کہ یہ شخص لینڈنگ گئیر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!