Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں،ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہے گا تو ملک ترقی کرے گا، عمر ایوب

Share your love

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں ہے۔ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری سرگودھا کی عدالت میں پیشی تھی، پنجاب پولیس کے افسر نے میرا راستہ روکا اور مجھے عدالت نہیں جانے دیا، میں نے پولیس افسر کو بتایا کہ میری عدالت میں حاضری ہے، مگر کچھ دیر انتظار کا بتایا گیا مگر بہت دیر ہوگئی۔

عمرایوب نے کہا کہ جب ہم عدالت پہنچے تو دروازے بند تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ ہمیں بتایا گیا وہاں جج کو ایجنسیوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ہمارے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ہم عدالت کے سامنے کھڑے تھے مگر عدم پیروی پر ہماری ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ بتا دوں کہ یہ آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل باقی ارکان کے ساتھ ہوگا، وقت کا پہیہ گھومتے وقت نہیں لگتا، ملک میں میں رول آف لا کا کوئی نام نہیں ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ ساہیوال، لاہورمیں ہمارے کارکنان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، امجد خان نیازی آج بری ہوا اور دوسرے کیس میں گرفتارکرلیا گیا، سب کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کدھر ہیں؟ محسن نقوی نیویارک میں کرکٹ کے مزے لوٹ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 7 فٹ کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو سہولیات دی جائیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!