پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹینس سیریز ہونی چاہیے،انیل دھوپر
Share your love
اسلام آباد:آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل دھوپر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹینس سیریز ہونی چاہیے۔
پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کے موقع پر پاکستان کا دورہ کرنیوالے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے ٹینس کو فروغ ملے گا، دونوں ملکوں کو سپورٹس فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی حکومت سے پاکستان آنے کیلئے این او سی نہیں مانگی تھی ، ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے ہمیں این او سی کی ضرورت نہیں ، ہمیں اندازہ تھا کہ ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ہی جانا پڑے گا، اسی لئے ڈیوس کپ میزبانی چیلنج کرنے سے قبل ہی پاکستان کی ٹکٹ بک کروا لی تھی۔
انیل دھوپر نے مزید کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگا، اسلام آباد خوبصورت شہر ہے، ہمارا پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی حکومت ٹینس کو 18کروڑ کی سالانہ گرانٹ دیتی ہے، ڈیوس کپ میں پاکستان کیخلاف کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔