Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہونے والوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، رانا ثناء اللہ

Share your love

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہوئے اُن کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، اگر یہ سب عمران خان نے منصوبہ بنایا تو پھر ملٹری کورٹ میں اُس کا بھی ٹرائل ہوگا۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی اُس کو حکومت نے سنجیدہ اس لیے نہیں لیا کیونکہ اب بات بہت آگے نکل گئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں شرپسند وہاں رکھے لیپ ٹاپ اٹھا کر لے گئے ہیں جن میں حساس معلومات تھیں، اب ان لیپ ٹاپ سمیت دیگر اہم اشیا کو کوئی تھانیدار نہیں فوج ہی برآمد کرے گی اور اس کیس میں آرمی ایکٹ بھی اسی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ جناح ہاؤس یا اطراف میں داخل ہوئے اُن کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا، اگر یہ سب عمران خان نے منصوبہ بنایا تو پھر ملٹری کورٹ میں اُس کا بھی ٹرائل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی اختیار کرنے والے مقدمات سے بچ سکتے ہیں تاہم جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی معافی نہیں ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مسلم لیگ ن میں گنجائش کم ہے۔ اکتوبر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے اور انتخابات کا اعلان ہوتے ہی نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!