Enter your email address below and subscribe to our newsletter

راول ڈیم کے پانی میں زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں مر گئیں،2ملزمان گرفتار

Share your love

اسلام آباد: راول ڈیم کے پانی میں زہریلا کیمیکل پھیلنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔مرنے والی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ فشریز کے مطابق مچھلیوں کے شکار کیلئے زہریلا کیمیکل پھینکنے سے سارا پانی زہریلا ہوگیا، زہر آلودہ کیمیکل کے استعمال سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مرگئیں۔
پولیس نے پانی میں زہریلا کیمیکل پھینکنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کیخلاف محکمہ فشریز کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مرنے والی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!