Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎تھریڈز کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف

Share your love

کیلیفورنیا:  ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں متعارف کرائے گئے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے تھریڈز میں کسٹمائز ڈیش بورڈ انٹرفیس کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب صارفین کے لیے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک نیا آپشن دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی پسند کی پوسٹس زیادہ دیکھ سکیں یا ناپسندیدہ مواد کو اپنی فیڈ سے دور رکھ سکیں۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ جن پوسٹس پر صارفین دائیں جانب سوائپ کریں گے تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ ایسے مواد کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ بائیں جانب سوائپ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں اس مواد سے دلچسپی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ دائیں جانب سوائپ کریں گے تو ویسی پوسٹس زیادہ دکھائی جائیں گی جبکہ جس طرح کے مواد پر بائیں جانب سوائپ کیا جائے گا، اس سے ملتی جلتی پوسٹس فیڈ پر کم از کم نظر آئیں گی۔

یہ فیچر کسی حد تک ٹک ٹاک کے فار یو فیڈ کے الگورتھم سے ملتا جلتا ہے جس میں اسی طرح کے طریقہ کار کو مدنظر رکھ کر صارفین کے لیے ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں جبکہ ایکس کی جانب سے پوسٹس کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!