Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک کروڑ 41 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

Share your love

ٹک ٹاک نے سال 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی۔

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سال 2023 کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون، 2023ء) کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جامع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

 

یہ رپورٹ ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیتی ہے۔

دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 106,476,032 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پر اَپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے 66,440,775 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,750,002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

پاکستان میں سال 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 14,141,581 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس (spam accounts) کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

سال 2023ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83.6فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.5 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا۔

دوسری سہ ماہی کے دوران، فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 98.6فیصد رہی۔ عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے نوجوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 18,823,040 اکاؤنٹس کوحذف کیا۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اور واضح ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک ان کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک جدید ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کرتا ہے تاکہ اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کی جاسکے اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا سہ ماہی اجراء مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے حذف کیے گئے کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

دوسری سہ ماہی کے بارے میں مکمل رپورٹ کے بارے میں ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجیے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

ٹک ٹاک کے کانٹینٹ، گائیڈ لائنز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ مہربانی کمیونٹی گائیڈ لائنز ملاحظہ کیجیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!