اٹالین فورسز کی بروقت کارروائی، ترکیہ کے مال بردار بیڑے کو قزاقوں سے بچا لیا
Share your love
روم: اٹلی کے ساحل سے قزاقوں نے فرانس جانے والے ترک مال بردار جہاز کا محاصرہ کیا اور عملے کو دھمکیاں دیں تاہم اٹلی کی اسپیشل فورسز نے کارگو جہاز پر پہنچ کر اسے قزاقوں سے بچا لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد قزاقوں نے جہاز پر عملے کو دھمکی دینے کے لیے چاقو کا استعمال کیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں سے جہاز پر بروقت پہنچ کر جہاز کو قزاقوں سے بچایا۔
وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بظاہر بحری قزاق تارکین وطن تھے تاہم ان کی قومیت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ کارگو جہاز 7 جون کو ترکی کے شہر توپکیولر سے روانہ ہوا تھا اور جنوبی فرانس کے شہر سیٹی کی طرف رواں دواں تھا۔