Enter your email address below and subscribe to our newsletter

توشہ خانہ کیس،بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share your love

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت نیب راولپنڈی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی، جس پر وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!