توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سزا کیخلاف اپیل کردی
Share your love
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اپنایا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کردی۔
عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کردی۔رجسٹرار آفس کے اپیل پر لگے اعتراضات دور ہونے کے بعد اپیل کو نمبر لگا دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اپنایا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،کالعدم قرار دیا جائے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے پر اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔