Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات اچانک منسوخ

Share your love

عمان: مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے چرچ کونسل نے رواں سال غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اردن کی چرچ کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کیلئے اس سال کرسمس کو سادگی سے منایا جائے گا۔

دوسری جانب غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں۔

بیت لحم میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!