Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ سے متعلق آگاہی مہم کیلئے میتھیوز کی تصویر کا سہارا لے

Share your love

راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہی مہم میں سری لنکن بلے باز میتھیوز کی تصویر کا سہارا لے لیا۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سری لنکا کے بیٹر اینجیلو میتھیوز کی ٹوٹے ہیلمٹ والی تصویر شیئر کی، تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے لکھا کہ افسوس مگر ایک معیاری ہیلمٹ آپکو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ موٹر سائیکل سوار کےلیے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں لازمی بھی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ٹائم آؤٹ قرار پائے تھے۔

وہ وکٹ گرنے کے بعد نئے آنے والے بلے باز تھے اور مقررہ وقت سے قبل بیٹنگ کےلیے تیار نہ ہوئے جس پر قانون کے مطابق انہیں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا تھا۔

اینجیلو میتھیوز بنگلادیشی کپتان کو یہ سمجھاتے رہے کہ انکا ہیلمٹ ٹوٹ گیا تھا، جس کے باعث انہیں کیریز پر کھڑے ہوکر ہی دوسرا ہیلمٹ منگوانا پڑا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!