Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو مقبول ستارے جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

Share your love

لاہور: شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

نجی انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے ڈرامہ سیریل “جینٹل مین” کا اعلان کردیا گیا جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار ہمایوں سعید پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔

حسِام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے “جینٹل مین” کا سکرپٹ خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ہے جب کہ ڈرامے کو پروڈیوس “ثمینہ ہمایوں سعید” اور “ثنا شاہنواز” نے کیا ہے، تاہم ابھی تک ڈرامے کی مزید کاسٹ ممبرز کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

نجی چینل کی جانب سے ڈرامہ سیریل کی پوسٹ پر صارفین اور یمنیٰ کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یمنیٰ کے لیے بہت ایکسائٹڈ ہوں، بیسٹ آف لک یمنیٰ اینڈ ہمایوں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کب سے یمنیٰ کے نئے ڈرامے کے انتظار میں ہوں مزید انتظار مشکل ہو رہا ہے، دیگر کئی صارفین بھی ڈرامے اور اس کی کاسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!