Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ایسے ماحول میں انتخابی مہم چلائی جا سکے گی، مولانا فضل الرحمان

Share your love

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ان واقعات میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں؟ جبکہ ٹھنڈ اس کےعلاوہ ہوگی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہر وقت جانے کو تیار ہیں، انتخابات میں برابر کا ماحول دیا جائے، ایک پارٹی میں چالیس لوگوں کو بلا کرالیکشن کروا دیا گیا، اس پارٹی میں ہوا بھری گئی تھی جو ختم ہوگئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا ایسے ماحول میں انتخابی مہم چلائی جا سکے گی، پشاورمیں بھی واقعات ہوئے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں بھی واقعات ہوئے، کیا ان سارے واقعات میں الیکشن کرائے جا سکتے ہیں، ٹھنڈ اس کےعلاوہ ہوگی۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کریں گے، مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد ہوگیا ہے، جولوگ وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں ان لوگوں کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!