Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یوکرینی صدر نے ایئرفورس کے سربراہ کو ایف-16 طیارہ حادثے کے بعد برطرف کردیا

Share your love

کیف: یوکرین کے صدر ولادومیرزیلنسکی نے ایف-16 طیارے کے حادثے کے بعد ایئرفورس کے کمانڈر مائیکولا اولیشچک کو برطرف کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں نے ایئرفورسز کے کمانڈر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میں اپنی فوج کے تمام پائیلٹس کا شکرگزار ہوں۔

یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں ایئرفورس کے کمانڈر کی برطرفی کی وجوہات بیان نہیں کی لیکن نشان دہی کی کہ عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور کمانڈرز کی سطح مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

یوکرین کی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ جنرل لیفٹننٹ انیتولی کریونوزیخہ عارضی طور پر ایئرفورس کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

یاد رہے کہ یوکرین کا ایف-16 طیارہ پیر کو گرکر تباہ ہوا تھا اور حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا اور اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ روس کے حملے کو روکنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

تاہم یوکرین کی فوج نے ایف-16 طیارے کے حادثے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی اور اتنا بتایا تھا کہ یہ طیارہ روس میں اپنے ہدف کی طرف جا رہا تھا اور مزید بتایا گیا تھا کہ وجوہات کی تحقیقات کے لیے اتحادی ملک امریکا مدد کررہا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ طیارہ حادثہ روس کی فائرنگ کی وجہ سے نہیں ہوا اور ممکنہ طور پر میکینیکل ناکامی کی وجہ سے پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے تاہم اس کی تفتیش کی جائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!