اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس،نگراں وزیراعظم آج امریکا روانہ ہونگے
Share your love
اسلام آباد:نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے، وہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔
وزیراعظم خصوصی طیارے سے آج دوپہر امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔