Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یو پی کے وزیراعلیٰ کا سندھ سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے، پاکستان

Share your love

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندتوا نظریے کے پیروکار کا سندھ سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اُتر پردیش کے وزيراعلیٰ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے افراد کا متعصبانہ سیاسی ایجنڈا بڑھانے کے لیے ایسے خیالات کو فروغ دینا تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے وزيراعلیٰ نے لکھنو کے سندھی کنونشن میں پاکستانی سندھ ہتھیانے کی بات کی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!