امریکی فوج کی یمن میں دوسرے حملے کی تصدیق
Share your love
واشنگٹن :امریکی فوج نے یمن میں دوسرے حملے کی تصدیق کردی۔امریکی سینٹ کام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا اور برطانیہ حملے کا تسلسل ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمن میں حوثیوں کی ریڈار سائٹ کو آج صبح نشانہ بنایا گیا، امریکی بحریہ کے جہاز سے حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر ٹاماہاوک میزائل فائر کیے گئے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی ریڈار سائٹ پر حملہ جمعرات کی شب امریکا اور برطانیہ حملے کا تسلسل ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا، برطانیہ اور ان کے 8 اتحادی ممالک نے یمن میں حوثیوں پر 73 فضائی حملے کیے تھے۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی تھی۔