صارفین کا ڈیٹا ہیک، سافٹ ویئر کمپنی بھی معاملے پر میدان میں آ گئی
Share your love
اسلام آباد :پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا ہیک ہونے کے بعد لیک ہونے کے معاملے پر ریسٹورنٹس کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سعد جانگڑا کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم سے کسی قسم کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، ہمارا تمام ڈیٹا محفوظ ہے۔ ہمارا سافٹ ویئر تمام سیکیورٹی پروٹوکولز کو پورا کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کسی کسٹمر کی انتہائی ذاتی معلومات اسٹور نہیں کرتے، کسٹمر کی ادائیگی کی تفصیلات براہ راست بینک کے پورٹل پر جاتی ہیں۔
کمپنی سی ای او کا کہنا تھا کہ ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات ہمارے سافٹ ویئر پر اسٹور نہیں ہوتیں۔
یاد رہے کہ ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہیک کرلیا، جس کے باعث 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کےلیے دستیاب ہے۔