Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین ہوجائیں ہوشیار !

Share your love

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی لیکن تھریڈز‘ پر اکاوٴنٹ بنانے والوں کے لئے بْری خبر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی ’تھریڈز‘ پر 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے اکاوٴنٹس بنائے گئے۔ لیکن صارفین کو یہ جان کر شدید دھچکا پہنچا ہے کہ اس پلیٹ فارم اکاوٴنٹ ڈیلیٹ کرنے کی انہیں کیا قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کیے جانے سے صارفین تنگ آ چکے ہیں۔ تھریڈز کی لانچنگ ایسے وقت میں ان کے لئے امید کی نئی کرن ہے مگر تھریڈز پر اکاوٴنٹ بنانے سے قبل کچھ باتوں کو ضرور مد نظر رکھیں ۔

اگر آپ کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اکاوٴنٹ بناتے ہیں تو اس کو جب اس اکاونٹ کو استعمال نہیں کرنا ہوتا تو آپ باآسانی اس کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں مگر خبر دار! تھریڈز کے ساتھ معاملہ کچھ اور ہی ہے۔ یہاں اگر کسی نے ایک بار سائن اپ (Sign Up) کرلیا تو پھر اکاوٴنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کر سکتا ہے۔

تھریڈز کی پرائیویسی پالیسی کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ صارف کے سائن اپ کیے جانے کے بعد اس پر سے اکاوٴنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا البتہ اکاوٴنٹ کو غیر فعال (Deactivate) کرنے کا آپشن موجود ہے۔

پالیسی میں آگاہ کیا گیا ہے کہ تھریڈز کا اکاوٴنٹ ڈیلیٹ کرنے کے لئے صارف کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاوٴنٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا تاہم اگر تھریڈز کا اکاوٴنٹ غیر فعال کرتا ہے تو اس سے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

میٹا کا یہ نیا سماجی رابطے کا پلیٹ فارم 5 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس کی لانچنگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد 30 ملین صارفین نے اکاوٴنٹس بنائے جس میں دنیا کی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!