Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے،ایرانی صدر کاحماس کے سربراہ کو فون

Share your love

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی۔ اور کہا کہبہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔

ایران کے صدر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔

دوسری جانب ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، تل ابیب اور اس کے حامی خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں اور اس معاملے میں انہیں جوابدہ ہونا چاہیے۔

ایرانی صدر نے تمام مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ “فلسطینی قوم کی حمایت” کریں، حماس اور اسلامی جہاد کیساتھ شام، لبنان اور عراق سمیت ممالک میں “مزاحمت” کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!