Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں،شازیہ مری

Share your love

کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنے نمبرزنہیں کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں، الیکشن کے دوران زیادتی کےباوجودسسٹم کوچیلنج نہیں کرینگے۔

کراچی میں پریس کانفرنمس کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری نظام کے لیے لاتعداد قربانیاں دیں، کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پرالیکشن لڑا، ہم ہرکام آئین اور دائرے میں رہ کرکریں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، کراچی میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، کراچی میں جن جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے، پولنگ ڈے پر بدمعاشی اورغنڈہ گردی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی پولنگ کو سلو کیا گیا، غنڈہ گردی کے ذریعے الیکشن جیتنے کی کوشش کی ، 2018 میں بھی اس طرح کے کام ہوئے لیکن اس بار حدیں پار ہوئیں، جی ڈی اے سیاسی یتیموں کا گروپ ہے، پیپلز پارٹی صرف عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ میں ٹک ٹاکرنہیں، سیاست دان ہوں، میں کبھی سوچ نہیں سکتی کہ لا ان آرڈرکو اپنے ہاتھ میں لوں، اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شکایت ہے، سڑکوں پرآنا کی دھمکی دینا پیپلزپارٹی کا شیوہ نہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!