Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہم نے صحیح محسن کا انتخاب کرنا ہے، 21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گےحمزہ شہباز

Share your love

قصور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے،شاید اس قوم کی زندگی میں ایک فیصلہ کن موڑ آیا ہے، یہ ایسا فیصلہ کن موڑ ہے جہاں غلطی کی گنجائش نہیں، ہم نے صحیح محسن کا انتخاب کرنا ہے۔ 21 اکتوبر کو نوازشریف ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے۔

حمزہ شہباز نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ آباد والوں کو دل گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، اس پنڈال میں وہ بزرگ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان بنتے ہوئے دیکھا، ہندوستان سے لاکھوں لوگ مملکت خداداد پاکستان میں آئے، پاکستان بنا تو بزرگوں، ماؤں، بیٹیوں اور جوانوں نے قربانیاں دیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہم نے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کو بنے 75 سال ہوگئے، شاید اس قوم کی زندگی میں ایک فیصلہ کن موڑ آیا ہے، یہ ایسا فیصلہ کن موڑ ہے جہاں غلطی کی گنجائش نہیں، ہم نے صحیح محسن کا انتخاب کرنا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آج میرے نوجوان بیروزگار ہیں، بجلی کے مہنگے بل گھروں میں قیامت ڈھا رہےے ہیں، اشیاء خورونوش آسمان سے باتیں کررہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود تو خودکشی نہیں کی عوام کو مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ایٹمی قوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے طے شرائط کی خلاف ورزی کی، شہبازشریف آئی ایم ایف سے دربارہ معاہدہ نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہوتا تو آج پٹرول کئی ہزار روپے لٹر ہوتا۔

حمزہ شہباز نے کہا شاید آج ملک میں وہ حالات ہوتے جو ہم خواب میں بھی تصور نہیں کرسکتے تھے، شہبازشریف نے فیصلہ کیا ریاست کی عزت کو بچائیں گے، سیاست کو داؤ پر لگائیں گے، 1990ء کی دہائی میں پورے ساؤتھ ایشیا میں موٹروے کا نام و نشان نہیں تھا، نوازشریف کا ویژن تھا ہم لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے بنائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا میں ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر بناؤں گا، وہ 1کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر ملے یا نہیں؟ 2 سال گزر جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا مجھے معیشت کی سمجھ ہی اب آئی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا 2013ء میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی، 2013ء سے 18ء تک نوازشریف نے دن رات محنت کی، 2013 سے18 میں بجلی کارخانے لگے، ملک میں 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرکے وعدہ سچ کردکھایا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہماری قیادت پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، 9 مئی کو کیا ہوا؟ 9 مئی کو دفاعی تنصیاب کو نقصان پہنچایا گیا، یہ شخص ملک دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں ٹھوس شواہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین میں اسرائیل ظلم وبربیت کی داستان رقم کررہا ہے، چھوٹے چھوٹے بچوں کو شہید کردیا گیا، غزہ میں بجلی وگیس بند ہے، کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی نہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ جو قومیں شہداء کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتیں، 21اکتوبر کو مینار پاکستان میں ملاقات ہوگی، اس ملک کو معاشی دلدل سے کیسے نکالنا ہے نوازشریف اس کا پورا روڈ میپ دیں گے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نوازشریف کی حکومت آئے گی تو مصطفیٰ آباد کے نوجوانوں کو شاندار سپورٹس کمپلیکس بنا کردیں گے، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ لیکر آئیں گے، انشاءاللہ 100 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بنا کر دیں گے، انشاء اللہ نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کریں گے، جب ترقی ہوگی تو نوجوان خوشحال ہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!