ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ پیپلزپارٹی سے چاہئے، مصطفیٰ کمال
Share your love
کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ پیپلزپارٹی سے چاہئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی 15 سال میں ایک یو سی کو ماڈل نہیں بنا سکی، بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاہور کو کراچی جیسا بنا دیں گے، کراچی میں بجلی، پانی اور گیس نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو بدترین شہر بنا دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ننے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی بڑی جماعت بن کر الیکشن میں ابھرے گی، انہوں نے کہا کہ میرے ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ بھی نعمت اللہ خان کو دیا جا رہا ہے، جماعت اسلامی کا بس چلے تو کہہ دیں ملک بھی جماعت اسلامی نے بنایا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کل جماعت اسلامی کے لیے بانی پی ٹی آئی مسلمان ہیں، جب ان کا بانی پی ٹی آئی سے کام نکل جائے گا تو وہ بھی ان کے لیے کافر ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہرمیں ترقیاتی کام ایم کیو ایم دورمیں ہوئے، 22 ہزار ارب خرچ ہونے کے بعد بھی ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔