ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عدالت فیصلہ کرے،عمران خان
Share your love
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنے لوگوں سے کہا کہ انتشار میں نہیں پڑنا، جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار کیسے پیدا کریں گے؟
سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں نے تمام وقت سپورٹرز سے کہا کہ پرامن رہیں، میرے خلاف دہشت گردی سمیت 150 مقدمات بنائے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن ریلی پر حملہ ہوا پھر بھی ریلی ختم کر دی تھی، 25 مئی کو انتشار کا علم ہوا تو مظاہرہ ختم کر دیا تھا، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عدالت فیصلہ کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیشہ اپنے لوگوں سے کہا کہ انتشار میں نہیں پڑنا، جو الیکشن چاہتے ہیں وہ انتشار کیسے پیدا کریں گے؟