Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش

Share your love

اسلام آباد:مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا جس سے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی۔

صوبے کے شمالی، مشرقی اور وسطی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث شمالی اور وسطی اضلاع میں موسم سرد ہو گیا، سب سے زیادہ بارش لورالائی میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات 8، ژوب 6، بارکھان 5، زیارت 2 جبکہ کوئٹہ اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ہرنائی اور بارکھان سمیت چند اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!