نیلی آنکھوں والے سارے لوگ کس کی نسل سے ہیں؟ سائنسدانوں نے بتادیا
Share your love
لندن: ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلی آنکھوں والے تمام افراد ایک یورپی شخص کی نسل سے ہیں جو 6000 سے 10000 سال قبل زندہ تھا۔
شروع شروع میں انسانوں میں صرف بھوری آنکھیں تھیں جب تک کہ ایک مخصوص تبدیلی نے اس میں ہمیشہ کیلئے ردو بدل کو جنم نہیں دیا۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ تبدیلی ایک جین ہے جسے HERC2 کہا جاتا ہے اور یہ OCA2 کو بند کر دیتا ہے، OCA2 وہ جین ہے جو اس بات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے کہ ہم کتنا بھورا رنگ پیدا کرتے ہیں۔
HERC2 جین ہی وجہ ہے کہ ہماری آنکھیں نیلی پڑ جاتی ہیں۔
مزید تحقیق میں سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ نیلی آنکھوں والا ہر شخص ایک ہی شخص کی نسل سے آیا ہے کیونکہ ان سب میں ایک ہی طرح کا تغیر پایا گیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق نیلی آنکھیں دنیا کی صرف 8 سے 10 فیصد آبادی کے پاس ہیں