Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک میں واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ ”بیپ پاکستان“ کا اجراء کر دیا گیا

Share your love

اسلام آباد: ملک میں واٹس ایپ کی متبادل چیٹنگ ایپ ”بیپ پاکستان“ کا اجراء کر دیا گیا۔سید امین الحق کاکہناہے کہ تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا اور ابتداء میں ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے۔

پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراء کر دیا گیا، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بیپ پاکستان نامی ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔

سید امین الحق نے ای آفس کے نئے و جدید ویب ورژن کا بھی اجراء کیا۔ اسمارٹ و ای آفس کے تحت ان ایپلی کیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت بنایا گیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو، وڈیو اور کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے، تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا اور ابتداء میں ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے۔ ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین اس کا استعمال کر سکیں گے۔

امین الحق نے کہا کہ ایپلیکیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے، کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کے لیے بھی اوپن کر دیا جائے گا۔

تقریب میں شاندار خدمات پر شرکاء نے کھڑے ہوکر سید امین الحق کو تالیوں کی بھرپور گونج میں خراج تحسین پیش کیا، سوا تین سال کے دور وزارت میں سید امین الحق نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!