Enter your email address below and subscribe to our newsletter

واٹس ایپ نے گروپ کالز کے فیچر میں اہم تبدیلی کر دی

Share your love

واشنگٹن:واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کالرز کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔

معروف میسیجنگ ایپ کی جانب سے گروپ کالز کو زیادہ بہتر بنایا جارہا ہے، اسی وجہ سے ایپ نے کالرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

اب واٹس ایپ گروپ کالز میں 32 افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے لیکن کال کا آغاز سات یا اس سے کم افراد سے ہی ہوتا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے نئی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

”بیٹا ورژن“ میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ گروپ کالز کا آغاز پندرہ افراد کے ساتھ ممکن ہو جائے گا، اس نئے فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

لیکن صارفین کو یہ سہولت کب تک میسر آئے گی اس بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!