واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ملٹی اکاوٴنٹ فیچرز متعارف کرائے جانے کاامکان
Share your love
کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کیلئے ایک نئے سیٹنگ انٹرفیس کے ساتھ ملٹی اکاوٴنٹ فیچرز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔متعارف کرایا جانے والا دوسرا فیچر سیٹنگز کے انٹرفیس کا نیا ڈیزائن ہے، جو صارفین کو ایپ کے دیگر آپشنز میں جانے پر جدید تجربہ فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس ملٹی اکاوٴنٹ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ایک ہی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگ کی مدد سے اضافی اکاوٴنٹ کو شامل کر سکیں گے۔
یہ نیا فیچر صارفین کو ایک ایپ میں مختلف چیٹس کو منظم کرنے میں بھی مدد دے گا، علاوہ ازیں، گفتگو علیحدہ رکھنے کے ساتھ نوٹی فکیشن بھی علیحدہ رکھے گا اور صارف کیلئے ایک ہی ڈیوائس میں ایک اکاوٴنٹ سے دوسرے اکاوٴنٹ میں سوئچ کرنا ممکن بنائے گا۔
متعارف کرایا جانے والا دوسرا فیچر سیٹنگز کے انٹرفیس کا نیا ڈیزائن ہے، جو صارفین کو ایپ کے دیگر آپشنز میں جانے پر جدید تجربہ فراہم کرے گا۔
رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس اپ ڈیٹ میں چیٹ لسٹ میں موجود پروفائل ٹیب کی تزین نو بھی شامل ہے جو صارفین کیلئے ایپ کی سیٹنگز کھولنے کو ا?سان کرے گی۔
ادھر سربراہ میٹا مارک زکر برگ نے میک صارفین کیلئے گروپ کالنگ فیچر کے ساتھ ایک نئی واٹس ایپ ایپلی کیشن لانچ کی ہے جس میں ویڈیو کال پر 8 جبکہ آڈیو کال پر 32 افراد کے ساتھ بیک وقت بات کی جاسکے گی۔